دنیا
14 جنوری ، 2013

بھارتی آرمی چیف 6 جنوری کوایل اوسی پرحملے سے مکرگئے

بھارتی آرمی چیف 6 جنوری کوایل اوسی پرحملے سے مکرگئے

نئی دلی…بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے خبردار کیاہے کہ اگرپاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی توبھرپور جواب دیاجائے گا۔نئی دلی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جنرل بکرم سنگھ نے چرونڈا کے علاقے میں پختہ بھارتی چوکیاں بنانے کی تردید کی اورکہا کہ لائن آف کنٹرول کا واقعہ ناقابل معافی ہے اوربھارت بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 6 جنوری کو کوئی آپریشن نہیں کیا ،کنٹرول لائن پار کر کے حملہ پاکستانی فوج نے کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ واقعہ میں حافظ سعید گروپ کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔جنرل بکرم سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول واقعے پر پاکستان سے آج سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :