پاکستان
14 جنوری ، 2013

کراچی:ڈیفنس میں خیابان اتحاد کے پیٹرول پمپ پر آتشزدگی،4افرادزخمی

کراچی:ڈیفنس میں خیابان اتحاد کے پیٹرول پمپ پر آتشزدگی،4افرادزخمی

کراچی …کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک پیٹرول پمپ کے منی مارٹ پر پراسرار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ڈیفنس فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق ڈیفنس میں خیابان اتحاد پر واقع ایک پیٹرول پمپ کے منی مارٹ میں صبح دس بجے پراسرار دھماکہ ہوا جس کے بعد مارٹ میں آگ لگ گئی، دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو ڈی ایچ اے سیکورٹی کے عملے نے قیوم آباد کے قریب نجی اسپتال پہنچایا جبکہ ایک شدید زخمی حشمت اللہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 23 سالہ حشمت اللہ 67 فیصد جھلس گیا۔ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ درخشاں پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :