14 جنوری ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کے سپر اسٹار اور لاکھو ں دلو ں کی دھڑ کن سلمان خان کو پیسے کمانے تو آگئے لیکن شا ید اداکاری ابھی بھی نہیں آ ئی اسی لیے اس سال انہیں بدترین اداکار ی پر دینے جا نے والے ایوار ڈکے لیے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ خراب ترین فلموں اور ادا کار ی پر دینے جا نے والے گھنٹہ ایوار ڈ دو ہزار تیر ہ میں سلما ن خان کے علاوہ اکشے کما ر ،اجے دیوگن ،ابھیشک بچن اور ارجن رام پا ل بھی شامل ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے سلمان خان کی دوست کترینہ کیف نے انہیں یہاں بھی اکیلے نہ چھو ڑااور ان کے ساتھ خو د بھی فلم جب تک ہے جان میں بدترین ادا کار ی کرنے پر نامزد ہو گئیں ہیں جبکہ اس میدا ن میں انہیں سو ناکشی ،آسن ،بپاسا اور پر یا نکا کا سخت مقابلہ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بدترین اداکار ی کر نے کا اعزا ز کس کے ہاتھ آتا ہے جس کا حتمی اعلان فر وری میں کیا جا ئے گا۔ شا ید سلما ن کو اپنا نامزد ہونا اتنا بر ا نہ لگے جتنا دکھ انہیں ا س بات سے پہنچ سکتا کہ اس سال شا ہ رخ خان کو بد ترین ادا کا ری کے سلسلے میں نا مز د نہیں کیا گیا ۔