ارب پتی کمپنی کے مالک نے ملازمین کو بیوی بچوں سمیت جاپان گھومنے بھیج دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا میں ارب پتی کمپنی کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے مالک نے اپنے ملازمین کو ایسا سرپرائز دیا کہ سب حیران ہوکر رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی  انویسٹمنٹ کمپنی کے بانی اور سی ای او  نے کمپنی کی سالگرہ پر 1200 ملازمین کو اپنے خرچے پر جاپان کے ڈزنی لینڈ چھٹیوں پر بھیج دیا۔     

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گہ کہ امریکی ملٹی نیشنل  کمپنی کے ارب پتی سی ای او کین گریفن نے 1200 ملازمین اور ان کے  بیوی بچوں کو  ٹوکیو کے  ڈزنی ورلڈ  میں تین دن کے لیے گھومنے بھیجا۔

27  سے 29 اکتوبر کو منعقد ہونے والے کمپنی کی سالگرہ کے جشن میں کمپنی کے 6 ممالک سے تعلق رکھنے والے ملازمین شریک تھے۔

کمپنی کے مالک کے خرچے پر ملازمین نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ٹوکیو ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی دونوں کا دورہ کیا۔

اس سے قبل کین گریفن نے پچھلے سال دسمبر میں اپنی امریکی، کینیڈین اور یورپی کمپنی کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا۔ 

کمپنی کے مالک کی جانب سے اتنا خیال رکھنے پر ملازمین نے سی ای او کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں :