پاکستان
Time 04 نومبر ، 2023

لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر

لاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے/ فائل فوٹو
لاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے/ فائل فوٹو

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی گہری اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پھر پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور میں 447 پارلٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے اور بھارتی دارالحکومت دہلی 403 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 740فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، لاہورمیں اسموگ بڑھنے کی وجہ بھی بھارت کی ماحولیاتی جارحیت ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کی وجہ سےمعمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماری کے67 ہزار 708کیسز رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچنا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں، دمہ اور سانس کی دوسری بیماریوں میں مبتلا لوگ کم سے کم باہر نکلیں اور احتیاط کریں۔

مزید خبریں :