16 جنوری ، 2012
اسلام آباد… وزیر اعظم کے زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیزکا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوٴس میں جاری ہے، اجلاس صدرآصف علی زرداری بھی شرکت کررہے ہیں۔اجلاس میں اے این پی کی جانب سے اسفندیار ولی، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار ، ق لیگ کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی ،سینئر وزیر فیصل صالح حیات سمیت فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شرکت کرہے ہیں۔اجلاس میں این آر او عمل درآمد کیس اور وزیر اعظم کو ملنے والے توہین عدالت کے نوٹس پر غور کیا جارہا ہے،اجلاس میں اس حوالے سے مختلف آپشن بھی زیر غور ہیں۔