پاکستان
14 جنوری ، 2013

سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر نیکٹا انیتا تراب کی معطلی کا از خودنوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر نیکٹا انیتا تراب کی معطلی کا از خودنوٹس لے لیا

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر نیکٹا انیتا تراب کی معطلی کا از خودنوٹس لے لیا ہے، معطلی کے احکامات کے خلاف کیس کی سماعت کل (منگل کو) کی جائے گی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ ڈائریکٹر نیکٹا انیتا تراب کی معطلی کے احکامات کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ انیتا تراب نے انتخابات سے قبل سیاسی تقرریوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انیتا تراب کی معطلی کے احکامات جاری کئے تھے۔ سرکاری ملازمین کو تحفظ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انیتا تراب کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا جو ضمنی انتخابات کے دوران ایک انتخابی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے پولنگ اسٹاف میں شامل ایک خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد دائر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :