14 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ طاہر القادری 40 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ پورا نہیں کرسکے شکست تسلیم کرلیں، اتنی چھوٹی سی تعداد سے حکومت تبدیلی نہیں ہوتی، مارچ عالمی سازش کا حصہ ہے، منہاج القرآن کو اخراجات کے ذرائع بتانے کا نوٹس دے دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں 20 ہزار سے زیادہ لوٹ نہیں، ان کا مارچ عالمی سازش کا حصہ ہے جو ثابت ہوچکا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری 40 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ پورا نہیں کرسکے شکست تسلیم کرلیں، اتنی چھوٹی سی تعداد سے حکومت تبدیلی نہیں ہوتی، طاہر القادری جائیں دوبارہ کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے منہاج القرآن کو اخراجات کے ذرائع بتانے کانوٹس دیدیا، بھارتی فوج اور افغان حکومت کی دھمکیاں اورلانگ مارچ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔