14 جنوری ، 2013
کوئٹہ … گورنر راج کے نفاذ کے بعد بلوچستان میں پہلے اقدام کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری، گاڑیوں کے کالے شیشے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد حکام نے امن و امان کے لئے پہلا اقدام اٹھالیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کے کالے شیشے اور اسلحے کی نمائش کی بھی ممانعت ہوگی۔ گورنر بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امدادی رقم میں اضافہ کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امدادی رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کردی گئی ہے۔