14 جنوری ، 2013
لاہور…لانگ مارچ کی وجہ سے لاہور سے پشاور آنے والی عوامی ایکسپریس منسوخ کردی گئی، ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے پشاور آنے والی ٹرین عوامی ایکسپریس کو لانگ مارچ کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا جبکہ خوشحال ایکسپریس اور خیبر میل کراچی سے تیرہ سے چودہ گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچیں ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آمد دو روانگی منگل کے روز بھی معمول کے مطابق نہ ہونے کی توقع ہے۔