دنیا کی سب سے خطرناک 'دکان' سے خریداری کرنا پسند کریں گے؟

یہ وہ دکان ہے / سوشل میڈیا فوٹو
یہ وہ دکان ہے / سوشل میڈیا فوٹو

کیا آپ اوپر تصویر میں نظر آنے والی دکان سے خریداری کرنا پسند کریں گے، جس تک پہنچنے کے لیے ایک پہاڑی پر 120 میٹر تک کوہ پیمائی کرنا ہوگی؟

جی ہاں واقعی اسے دنیا کی سب سے خطرناک 'دکان' قرار دیا گیا ہے۔

یہ دکان چین کے صوبہ ہونان کے Shiniuzhai نیشنل جیولوجیکل پارک میں واقع ایک پہاڑی کے وسط میں موجود ہے۔

اس دکان کا مقصد پہاڑی کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کو چڑھائی کے دوران کھانے پینے کی چیزیں فراہم کرنا ہے۔

چین کے سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر اس کی تصاویر کافی عرصے سے وائرل ہو رہی ہیں اور بیشتر افراد کا سوال ہے کہ اس چھوٹی سی دکان میں کام کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے یا نہیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دکان میں مشروبات، چپس اور ایسی ہی دیگر چیزیں موجود ہیں اور قیمتیں بھی عام دکانوں سے زیادہ نہیں۔

دکان میں کام کرنے والے ایک فرد کے مطابق یہاں سے زیادہ آمدنی تو نہیں ہوتی مگر سیاح بہت شکر گزار ہوتے ہیں، تو اسی لیے ہمیں اپنی ملازمت بہت زیادہ اہم محسوس ہوتی ہے۔

عموماً دکان میں صبح سے رات تک صرف ایک ہی فرد موجود ہوتا ہے اور ہر صبح سورج طلوع ہونے سے قبل سامان کو وہاں تک پہنچایا جاتا ہے۔

ایک ملازم نے بتایا کہ نئے ملازمین آغاز میں خوفزدہ ہوتے ہیں مگر وہ بہت جلد اس کام کے عادی ہو جاتے ہیں، ہمارے لیے واحد اور بڑا مسئلہ ٹوائلٹ تک رسائی ہے جو نیچے موجود ہے، تو اس کے لیے نیچے جانا اور پھر اوپر آنا کافی تھکا دینے والا کام ہوتا ہے۔

مزید خبریں :