پاکستان
14 جنوری ، 2013

شہر میں قتل عام، کراچی بھی فوج کے حوالے کیا جائے، اہلسنت والجماعت

شہر میں قتل عام، کراچی بھی فوج کے حوالے کیا جائے، اہلسنت والجماعت

کراچی … اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ جب بلوچستان میں گورنر راج لگایا جاسکتاہے تو پھرکراچی میں قتل عام پر بھی شہر کو فوج کے حوالے کیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے لیکن قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔ مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ کراچی میں جاری قتل وغارت گری میں خاندان کے خاندان نشانہ بنائے جارہے ہیں، قیام امن کیلئے بلوچستان میں گورنر راج لگ سکتاہے تو کراچی میں بھی قیام امن کی ذمہ داری فوج کو دی جائے۔

مزید خبریں :