غزہ کیلئے امدادی مہم پر این ای ڈی یونیورسٹی نے طلبا کو شوکاز جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے  اہل غزہ کے لیے امدادی مہم پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

اہل غزہ کے لیے عطیات جمع کرنا این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبا کو مہنگا پڑگیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے قواعد کی خلاف ورزی پر متعلقہ طلبا کو شوکاز جاری کیا۔

شوکاز کے مطابق سات دن میں شوکاز کا جواب نہیں دیا تو تادیبی کارروائی کی جائےگی۔

اس حوالے سے طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے عطیات جمع کرنے کی اجازت مانگی تھی مگر  اجازت نہیں دی گئی، وائس چانسلر سروش لودھی سے بھی اجازت مانگی مگر انہوں نے بھی منع کردیا۔

مزید خبریں :