کھیل
Time 08 نومبر ، 2023

ورلڈکپ: بھارت کی مہلک فضا سے کھلاڑیوں کیلئے مسائل، تربیتی سیشن بھی منسوخ

آئی کیو ائیر نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی کو دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہر کا درجہ دیا تھا/فوٹوبشکرہہ سوشل میڈٰیا
آئی کیو ائیر نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی کو دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہر کا درجہ دیا تھا/فوٹوبشکرہہ سوشل میڈٰیا

بھارت میں اسموگ کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے بھی مسائل پیدا کردیے۔

اسموگ کے پیش نظر کھلاڑی مضر صحت فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب فضا میں آلودگی کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے جن بڑے شہروں میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی جا رہی ہے ان میں سے کہیں فضا غیر صحت بخش ہے تو کہیں انتہائی غیر صحت بخش۔

نئی دہلی، ممبئی اور کولکتہ جیسے شہر فضائی آلودگی میں دنیا کے10 بڑے شہروں میں شامل ہیں۔

پیر کے روز  نئی دہلی میں میچ سے قبل بنگلادیش اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرز کے مشورے پر تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا،کچھ کھلاڑیوں کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔

آئی کیو ائیر نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی کو دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہر کا درجہ دیا تھا۔

مزید خبریں :