24 فروری ، 2012
اسلام آباد … پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی نصف نشستوں پر ہونے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن نے جاری کر دی ہے، جس کے بعد 45 نشستوں کیلئے 105 امید وار میدان میں رہ گئے ہیں، سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 8 امیدوار جبکہ خواتین کی 2 نشستوں پر 3 اور اقلیتی نشست پر 3 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں سے فروغ نسیم، عبدالحفیظ شیخ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں،پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیت کی نشست پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ٹینکو کریٹ کی نشست پر پی پی کے اعتزازاحسن اور(ن)لیگ کے اسحاق ڈار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی 7 جنرل نشستوں پر 15، خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدواروں جبکہ ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 7 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، اقلیت کی ایک نشست پر 3 امیدوار میدان میں رہ گئے۔ بلوچستان میں 7 جنرل نشستوں پر 19، خواتین کی 2 نشستوں پر 9 اور اقلیت کی ایک نشست پر 5 امیدوار میدان میں رہ گئے۔ اسلام آبادکی ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک جنرل نشست پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، فاٹا کی 4 نشستوں پر 11 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، 2 مارچ کو سینیٹ کی 32 جنرل، 6 خواتین، 4 ٹیکنو کریٹس اور 3 اقلیتی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔