Time 13 نومبر ، 2023
کھیل

رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں: عبدالرزاق

عبدالرزاق نے پروگرام ہارنا منع ہے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا—فوٹو: فائل
عبدالرزاق نے پروگرام ہارنا منع ہے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا—فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ  رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے اور وہ خود آنا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر کی جانے والی تنقید پر بولے کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے اور وہ خود آنا چاہتے ہیں۔

 فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں سسٹم تبدیل کریں کپتان تبدیل نہ کریں، سسٹم وہی چلا آرہا ہے کپتان معنی رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو سسٹم سے الگ نہیں کیا جاسکتا، انگلینڈ کا سسٹم تبدیل نہیں ہوا کپتان تبدیل ہوا، سسٹم پر تنقید نہ کریں کپتان کی ذمہ داری ہے، کپتان ہی مائنڈ سیٹ تبدیل کرتا ہے ، پاکستانی ٹیم 90 فیصد ٹی 20 کی ٹیم ہے۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے کپتان نے ٹیم بنائی سسٹم وہی ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ ہم کھیلتے بھی قوم کے لیے ہیں اور بولتے بھی قوم کے لیے، اگر ایسے ہی کھیلتے رہے تو کوئی حل نہیں ہے ، ہماری کرکٹ اتنی بُری نہیں ہے ہم سب کو ہرا چکے ہیں ۔

مزید خبریں :