Time 13 نومبر ، 2023
پاکستان

منی لانڈرنگ کیس: پرویز اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل
 ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا: ذرائع— فوٹو:فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی تحیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور پرویزالٰہی کے فیملی ممبران کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے مونس کو عدالت سے اشتہاری قرار  اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کا ریڈ وارنٹ جاری کراکر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

مزید خبریں :