Time 14 نومبر ، 2023
کھیل

حارث اور شاہین کو ون ڈے کیلئے نہیں ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹرین کیا تھا: عاقب جاوید

حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا: سابق کرکٹر کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل
حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا: سابق کرکٹر کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی کا بولر قرار دیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولرز کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے، اب عاقب جاوید کی جانب سے اس معاملے پر وضاحت پیش کی گئی۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا 'ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیا، مجھے پچھلے ہفتے سے گالیاں دی جارہی ہیں'۔

سابق پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ 'حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ہم نے انہیں خالص ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹرین کیا تھا ون ڈے کرکٹ کے لیے نہیں'۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی بولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے'۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوچکا ہے جب کہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بھارت ون ڈے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں ہیں۔

مزید خبریں :