15 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں فیصلے پر عملدر آمد سے متعلق 24 جنوری تک رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دہری شہریت عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے 11 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان سے مراعات واپس لینے کا حکم دیا تھا تاہم ابھی تک کسی نے مراعات واپس نہیں کیں، عدالت نے دہری شہریت کا حلف نامہ بھی مانگا تھا، تاہم ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا،مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔