پاکستان
15 جنوری ، 2013

پشاور: ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پشاور: ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پشاور…پشاور میں ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت نے سیکورٹی خدشات پر ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی شہر میں جاری غیر اعلانیہ پولیو مہم کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن 9 جنوری کو جاری کیاگیا، تاہم پابندی پر عمل درآمد 14 جنوری سے شروع کیاگیا جس کے بعد شہر بھر کے تھانے موٹرسائیکلوں اور خلاف ورزی کرنے والوں سے بھر کئے گئے ہیں۔ جنہیں چالان کے بعد چھوڑا جارہا ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی سے شہری پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :