کھیل
15 جنوری ، 2013

پاکستانی کھلاڑی پہلی فلائٹ سے وطن واپس آجائیں،آصف باجوہ

پاکستانی کھلاڑی پہلی فلائٹ سے وطن واپس آجائیں،آصف باجوہ

لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جاری انڈین ہاکی لیگ میں انتہا پسند جماعت کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کوواپس بلا لیا ہے ۔ لاہورمیں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف خان نے سابق اولمپیئنز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آصف باجوہ نے کہا کہ بھارت میں سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو پہلی فلائٹ سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں جاری انڈین ہاکی لیگ میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ،جنہیں ممبئی میں پریکٹس میچ کے دوران شیوسینا کی انتہا پسند پارٹی کے حمایتیوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ بھارتی حکام نے اس صورتحال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کوکھلاڑیوں کی مکمل سیکورٹی سے متعلق یقین دلایاتھا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف بھارتی انتہاپسند جماعت کااحتجاج جاری ہے۔

مزید خبریں :