Time 15 نومبر ، 2023
کھیل

روہت شرما نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا

اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کےکرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 34 اننگز میں 49 چھکے لگائے تھے/ فائل فوٹو
اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کےکرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 34 اننگز میں 49 چھکے لگائے تھے/ فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بھارتی کپتان نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان کےکرکٹ ورلڈکپ میں 50 چھکے مکمل ہوگئے ہیں، روہت شرما 27 اننگز میں 50 چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگاکر کرس گیل کو پیچھے چھوڑدیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کےکرکٹر کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 34 اننگز میں 49 چھکے لگائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں روہت شرما 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مزید خبریں :