پاکستان
16 جنوری ، 2012

ایم کیوایم کا سکھر میں ہونیوالا جلسہ ملکی حالات کے پیش نظر منسوخ

کراچی…ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایم کیوایم نے 20جنوری کو سکھر میں ہونیوالا جلسہ عام ملتوی کردیا۔ کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 20جنوری کو سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ہونے والا ”خوشحال سندھ ، مضبوط پاکستان “ جلسہ عام ملتوی کردیا ہے۔بیان کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سکھر میں جلسہ عام کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعدمیں کردیاجائے گا۔

مزید خبریں :