16 نومبر ، 2023
31 فیصد پاکستانی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں حکومت پاکستان کی پالیسی سے ناخوش ہیں۔
یہ بات گیلپ پاکستان کے سروے میں سامنے آئی ہے۔
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں حکومت پاکستان حکومت کی پالیسی کو اچھا قرار دیا ہے۔
سروے میں91 فیصد پاکستانیوں کی ہمدردیاں غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں جبکہ 2 فیصد پاکستانیوں کی ہمدردی اسرائیل کے ساتھ ہیں۔
سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موجودہ جنگ میں فلسطین کو کامیابی ملے گی جبکہ 5 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اس جنگ میں اسرائیل کامیاب ہوگا۔
سروے میں67 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں امریکی حکومت کا کردار منفی اور 12 فیصد کا خیال ہے امریکا کا کرداراچھا ہے ۔