پاکستان
16 جنوری ، 2013

بھارت کے جنگجوانہ بیانات کے باوجود مفاہمت کا رویہ اپنایا ہواہے، حنا ربانی

بھارت کے جنگجوانہ بیانات کے باوجود مفاہمت کا رویہ اپنایا ہواہے، حنا ربانی

نیویارک…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگجوانہ بیانات کے باوجود پاکستان نے مفاہمت کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔یہ بات انہوں نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، حناربانی کھر نے کہا کہ پاکستان امریکی امداد کا شکرگزار ہے،لیکن افغانستان میں 72 ارب ڈالر کے اخراجات کے مقابلے میں یہ امداد کچھ بھی نہیں۔حناربانی کھر کا کہناتھاکہ ڈاکٹر طاہر القادری اچانک دُہری شہریت کے ساتھ پاکستان میں آئیں ہیں ،وہ نظام کو پٹڑی سے اُتارنا چاہتے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری کسی صوبائی یا قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کا اہل نہیں ہے تو پارلیمنٹ کی معطلی کا کیسے کہہ سکتے ہیں؟

مزید خبریں :