پاکستان
Time 21 نومبر ، 2023

پنجاب حکومت کا اسموگ کے خاتمےکیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب حکومت لاہور  میں اسموگ کے خاتمےکے لیے مصنوعی بارش برسانے پر غور کر رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات چوہدری اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 28  یا 29 نومبر کو مصنوعی بارش نہیں برسائی جارہی، شہر میں مصنوعی بارش کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 چوہدری اسلم نے بتایا کہ  مصنوعی بارش کے لیے بادلوں پر خاص قسم کا اسپرے کیا جاتا ہے، اسپرے کےکچھ دیربعد مصنوعی بارش ہوتی ہے، بارش کا دورانیہ 45 منٹ یا اس سے زیادہ  بھی ہوسکتا ہے، مصنوعی بارش سے اسموگ پر  بہت فرق پڑے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ  آئندہ ماہ میں مصنوعی بارش متوقع ہے، 2001  اور 2002 میں بھی موسم گرما اور موسم سرما میں پاک فوج کے طیاروں کی مدد سے مصنوعی بارش برسائی گئی تھی۔

مزید خبریں :