Time 22 نومبر ، 2023
پاکستان

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پرکرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟ عدالت کا سوال/ فائل فوٹو
پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پرکرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟ عدالت کا سوال/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پرکرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، ان کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

بعد ازاں  عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :