کھیل
16 جنوری ، 2013

پی او اے کی ایڈوائزیر کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

پی او اے کی ایڈوائزیر کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

لاہور … پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج اولمپک ہاوٴس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے فیصلوں پر بات چیت ہو گی۔ پاکستان ا سپورٹس بورڈ نے گزشتہ ہفتے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں نیشنل گیمز دوبارہ کرانے کا اعلان کرتے ہو ئے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔ پی او اے نے تمامترصورتحال سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو آگاہ بھی کیا۔ آج سہ پہر اولمپک ہاوٴس میں طلب کئے جانے والے ایڈوائزری کمیٹی کے اہم اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا جا ئے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :