Time 23 نومبر ، 2023
پاکستان

190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈکیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

اڈیالہ جیل میں القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

نیب نے چیئرمین  پی ٹی آئی کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل ہے نہ عمران خان کا، ہم نے عدالت کو بتایا ساری رقم برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئی ہے، القادریونیورسٹی کی جو عمارت بنائی گئی وہ زمین پر موجود ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ  القادریونیورسٹی میں حکومت کا پیسا ہے تو حکومت واپس لے، لوگوں نے القادر  یونیورسٹی کو عطیات دینا بند کردیا ہے، شریف فیملی کے کیسز میں نیب نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی۔

مزید خبریں :