پاکستان
Time 24 نومبر ، 2023

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ کا تخمینہ، چینی ماہرین جلد آئیں گے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے: نگران وزیر اطلاعات عامر میر/ فائل فوٹو
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے: نگران وزیر اطلاعات عامر میر/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگران وزیر اعلیٰ کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب  عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے  تیز ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔


مزید خبریں :