16 جنوری ، 2013
میڈرڈ … ڈاکار ریلی کا دسواں مرحلہ ارجنٹائن کے اورلانڈو ٹیرانوا نے جیت لیا، اوور آل اسٹینڈنگز میں فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہنسل اب بھی سب سے آگے ہیں۔ ڈاکار ریلی کے دسویں مرحلے میں ڈرائیورز کو کار ڈوبا سے لاریوجا تک 350 کلو میٹر کا سفر طے کرنا تھا۔ ارجنٹائن کے اورلانڈو ٹیرانوا 2 گھنٹے اور 7 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ نانی روما 12 منٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہے۔ اوور آل اسٹینڈنگز میں پہلی پوزیشن پر براجمان اسٹیفن پیٹر نے دسویں مرحلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بائیک کیٹیگری میں جوآن باریڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔