25 نومبر ، 2023
بلوچستان کے علاقے تربت میں مبینہ پولیس مقابلے میں جا ں بحق شخص کے لواحقین کا میت کے ہمراہ دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
دھرنے میں خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ ہلاکتوں کے خلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال، دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم رہی۔
مظاہرین نے سیشن جج تربت کی عدالت کے سامنے احتجاج کیا اور سی ٹی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلےکے خلاف ریلی بھی نکالی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے اور مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کی جائے بصورت دیگر وہ اپنے احتجاج کو وسعت دینگے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل محکمہ انسداد ددہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیاتھاکہ کارروائی میں چار افراد ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا تھا۔