پاکستان

میئر کراچی کا شہر کی کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانےکا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ فائر سیفٹی آڈٹ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،  پہلے مرحلے میں شارع فیصل،  آئی آئی چندریگر روڈ  اور طارق روڈ پر موجود  عمارتوں کا  آڈٹ کیا جائےگا،  دیکھا جائےگا کہ کن عمارتوں میں فائرسیفٹی کا نظام ہے یا نہیں۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ  مشاہدے میں آیا ہےکہ کئی بڑی کمرشل عمارتوں میں ہنگامی  اخراج کے  راستے نہیں، کے ایم سی کا عملہ ان علاقوں میں تمام بڑی عمارتوں کا جائزہ  لےگا، جن عمارتوں میں ہنگامی اخراج کے راستے ہیں وہاں کی انتظامیہ انہیں واضح  کرے۔

 مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  قانون کے مطابق بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی کا نظام اور ہنگامی راستہ ہونا لازمی ہے، عمارت میں فائر سیفٹی نظام اور ہنگامی راستہ نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی  جائے گی،  یہ خالصتاً انسانی جانوں کا مسئلہ ہے،عمارتوں کی انتظامیہ اور مالکان کے ایم سی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید خبریں :