24 فروری ، 2012
اسلام آباد … ایم ڈی پی آئی اے ندیم یوسف زئی نے کہا ہے کہ 2020ء تک پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل طیاروں کی تعداد 39 سے بڑھ کر 71 ہوجائیگی۔ ان کا کہنا ہے کہ طیاروں کی خریداری میں خورد برد ثابت ہو تو وہ استعفیٰ دیدیں گے۔ انہوں نے یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کو بریفنگ میں بتائی جس کااجلاس اسلام آبادمیں جاوید اشرف قاضی کی صدارت میں ہوا۔ ایم ڈی پی آئی اے ندیم یوسف زئی کاکہناتھاکہ دنیابھرکی طرح پی آئی اے بھی طیارے لیز پر حاصل کررہی ہے۔ اپریل سے ماہانہ بنیاد پر ایک یا دو طیارے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونا شروع ہو جائیں گے۔