پاکستان
17 جنوری ، 2013

دھرنا:شرکا ء رات بھر مونگ پھلیاں کھاتے اور چائے پیتے رہے

 دھرنا:شرکا ء رات بھر مونگ پھلیاں کھاتے اور چائے پیتے رہے

اسلام آباد… اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا جناح ایونیو پر شب بسری کے ساتھ ساتھ وہاں دستیاب مونگ پھلیاں کھاتے اور چائے کی چسکیاں لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ دھرنے کے شرکا کی لاوڈ اسپیکر کے اعلانات سے نصف شب کوآنکھ کھل گئی ہویا پہرے دارفرائض میں کچھ وقفہ کرنا چاہتے ہوں ۔اور جی چاہے کچھ کھانے پینے کا ۔تو زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ۔رات کے تین بھی بج گئے ہوں تو کوئی فکر نہیں۔جناح ایونیو پر اشیا خوردونوش نصف شب کو بھی دستیاب ہیں۔ آپ میٹھے مالٹے کھاسکتے ہیں اور گرما گرم مونگ پھلیاں بھی۔خوشبو دار بھاپ اڑاتی گرم چائے کی چسکیاں لینے کا بھی اپنا ہی لطف ہے۔ یہاں قہوہ دستیاب ہے اور دودھ والی چائے بھی۔ سردی کی رات ہو اور ہلکی ہلکی بھوک بھی لگی ہوتو تازہ گرما گرم انڈے فروش کی صدا پر قدم خودبخود اس کی جانب اٹھ جاتے ہیں۔چھلے ہوئے انڈوں پر نمک چھڑکیں یا چٹ پٹا مصالحہ۔یہ انڈے دونوں صورتوں میں منہ کا مزہ بدل دیں گے اور بھوک بھی مٹائیں گے۔ دھرنے میں شریک افراد کے لذت کام ودہن کے لئے ریوڑیاں اور گجک بھی دستیاب ہے۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ کھانے کے لئے میٹھے مالٹے ،گرم چائے،انڈے اور مونگ پھلیاں دستیاب ہوں تو رات آرام سے گزر جاتی ہے۔

مزید خبریں :