پاکستان
17 جنوری ، 2013

پشاور : گورنمنٹ پرائمری اسکول کو چوکیدار نے تالا لگا کر بندکر دیا

پشاور : گورنمنٹ پرائمری اسکول کو چوکیدار نے تالا لگا کر بندکر دیا

پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ شیخ محمدی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر1 کو چوکیدار نے تالا لگا کر بند کردیا ہے۔ علاقہ شیخ محمدی کے مکینوں نے اسکول بندش کے خلاف احتجاج کیا اور محکمہ تعلیم حکام سیا سکول کھولنے کی اپیل کی۔ مظاہرین کے مطابق گورنمنٹ پرائمری ا سکول نمبر 1 شیخ محمدی کو چوکیدار نے تالا لگا کر بند کردیا ہے، جو چار دن سے بند پڑا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اسکول بندش کے باعث 500 طلباء کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اسکول کی زمین کا مالک اسی اسکول میں چوکیدار تھا۔ جو 6 ماہ قبل چل بسا۔ جس کے مرنے کے بعد اس کا بیٹا عالم گیر چوکیدار بن گیا، تاہم اس نے بطور چوکیدار مستقل نہ ہونے پر اسکول بند کردیا۔

مزید خبریں :