پاکستان
17 جنوری ، 2013

شیخوپورہ: بس نالے میں جاگری، 35 افراد زخمی

 شیخوپورہ: بس نالے میں جاگری، 35 افراد زخمی

شیخوپورہ … شیخوپورہ کے چوک پیربہارشاہ کے قریب ایک بس رکشاسے ٹکرانے کے بعدنالے میں جاگری جس سے رکشہ پر سوار سمیت 35 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں بارش ہورہی تھی ،اسی دوران تیز رفتار بس پھسلن کے باعث مخالف سمت سے آتے ہوئے رکشہ سے جا ٹکرائی اور نالہ میں گر گئی،بس میں 25 طالب علم اور رکشہ میں دس افراد سوار تھے ،بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم انھیں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو فارغ کردیاگیا،،حادثے میں ایک شدید زخمی کولاہور کے اسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :