پاکستان
17 جنوری ، 2013

جماعتِ اسلامی کی طاہرالقادری کے دھرنے میں شرکت سے معذرت

جماعتِ اسلامی کی طاہرالقادری کے دھرنے میں شرکت سے معذرت

لاہور … جماعتِ اسلامی نے علامہ طاہر القادری کے دھرنے میں شرکت کی دعوت پر معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ طاہر القادری چاہیں تو اپوزیشن جماعتیں مل کر انہیں درپیش صورتحال سے نجات کیلئے مثبت تعاون کرسکتی ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے منصورہ سے جاری بیان میں کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن کے رہنما آغا مرتضیٰ پویا نے انہیں دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی، لیکن وہ اس پر معذرت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ طاہر القادری چاہیں تو اپوزیشن جماعتیں مل کر انہیں درپیش صورتحال سے نجات کیلئے مثبت تعاون کر سکتی ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری قوتیں آئین کے تحفظ اور بروقت انتخابات کیلئے یک آواز ہو جائیں۔

مزید خبریں :