24 فروری ، 2012
اسلام آباد … آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس کے دوران ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امور سے متعلق بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی چیف نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر بھی موجود تھے، ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل احمدشجاع پاشا نے وزیراعظم کو ملک اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، اس موقع پر افغانستان سے متعلق امور بھی بات کی گئی۔