پاکستان
24 فروری ، 2012

امریکا پاکستان میں جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے،کانگریس وفد

امریکا پاکستان میں جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے،کانگریس وفد

اسلام آباد … پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگریس کے وفد نے کہاہے کہ امریکا، پاکستان میں جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے، اسے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش ہے لیکن اس کا تعلق کسی صوبے کی آزادی سے نہیں۔ ہاوٴس ڈیمو کریسی پارٹنر شپ کے فورم سے پاکستان آنے والے 5 رکنی کانگریس وفد میں 4 ری پبلکن اور ایک ڈیموکریٹک رکن شامل ہے ۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں ری پبلکن رکن ڈیوڈ ڈرائیر نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کی سیاسی قیادت کو بتایاہے کہ بلوچستان سے متعلق قرارداد کا امریکی حکومت سے کوئی تعلق ہے اور نہ یہ امریکی حکومت کی پالیسی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان سے تعاون بڑھانا اور یہاں جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے جبکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش بھی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ وہ پاکستان سے آزاد تجارت چاہتے ہیں لیکن یہ معاملہ دو طرفہ ہوتا ہے۔ ڈیموکریٹک رکن جیمز مورین نے کہا کہ پاکستان میں امریکیوں کیخلاف پراپیگنڈہ قابل تشویش ہے، گزشتہ 10 برس میں پاکستان کو 25 ارب ڈالر دے چکے ہیں، جو دوستی کی واضح مثال ہے۔

مزید خبریں :