پاکستان
24 فروری ، 2012

پیپلزپارٹی کی کشتی میں جو بھی بیٹھے گا وہ ڈوبے گا، چوہدری نثار

پیپلزپارٹی کی کشتی میں جو بھی بیٹھے گا وہ ڈوبے گا، چوہدری نثار

کراچی … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں ستمبر یا اکتوبر میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے، پیپلزپارٹی کی کشتی میں جو بھی بیٹھے گا وہ ڈوبے گا، پیپلزپارٹی کے ساتھ مفاہت کریں گے نہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بدترین حکمرانی کی مثال قائم کی ہے، جو ان کا ساتھ دے گا وہ خود پچھتائے گا، 20ویں ترمیم میں مفاہمت نہیں ہوئی بلکہ اس میں ترامیم ہمارے دباؤ پر ہوئیں، 20 ویں ترمیم میں پیپلزپارٹی کایک نکاتی ایجنڈا ضمنی انتخاب جیتنے والوں کوتحفظ دینا تھا۔ مسلم لیگ ن نے نگراں حکومت میں صدر کا کردار بالکل ختم کرایا جبکہ پیپلزپارٹی کی پوری کوشش تھی کہ 20 ویں ترمیم ایک نکتہ پر ہو، لیکن اب نیا عبوری نظام حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پیپلزپارٹی کے ساتھ مفاہمت کرے گی اور نہ سیٹ ایڈجسمنٹ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو بھی پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لے گاوہ نقصان میں رہے گا، ضمنی الیکشن میں اس لیے گہما گہمی نہیں ہے کیونکہ عوام مایوس ہوچکے ہیں، موجودہ حکومت پر جب تک سیاسی پریشر نہیں پڑے گا وہ عام انتخابات بڑھاتے جائیں گے۔

مزید خبریں :