دنیا
Time 06 دسمبر ، 2023

چین کا افغان طالبان پر تمام ممالک خاص کر پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک کرنے پر زور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے افغانستان کی طالبان حکومت پر  زور دیا ہےکہ  وہ تمام ممالک خاص کر  پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان حکومت کو دنیا میں تسلیم کرانےکے لیے سیاسی اصلاحات، سکیورٹی اور ہمسایہ ملکوں سے تعلقات میں بہتری کو ضروری قرار دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ہےکہ افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل دی جائےگی۔

مزید خبریں :