پاکستان
25 فروری ، 2012

کراچی:کمسن گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں مالکن زیر حراست

کراچی:کمسن گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کے الزام میں مالکن زیر حراست

کراچی .. . . . . . . کراچی کے علاقے گلبرگ میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر مالکن نے شدید تشدد کیا،اور اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر مالکن کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک 10 میں واقع فلیٹس کے رہائشیوں نے شکایت کی تھی کہ ایک فلیٹ میں خاتون کمسن ملازمہ پر تشدد کرتی ہے جس پر پولیس نے کارروائی کر کے 7سے8سالہ عابدہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور تھانے منتقل کیا۔بچی کے جسم پرتشددکے نشانات واضح ہیں۔ڈی ایس پی گلبرگ ناصر بخاری کے مطابق پولیس نے فلیٹ کی مالکن حمیرہ ارشد کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،جبکہ عابدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیااور میڈیکو لیگل کی کارروائی کے بعد فیصلہ کیا جائے گاکہ حمیرہ ارشد کے خلاف کس دفعہ کے تحت کارروائی کی جائے۔کمسن عابدہ کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کا وزیر اعلیٰ نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :