Time 07 دسمبر ، 2023
پاکستان

9 مئی کے مقدمات کی تفتیش میں عمران خان گنہگار قرار پائے ہیں: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش میں بانی پی ٹی آئی عمران خان گنہگار  قرار  پائے ہیں۔

لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا تھا کہ  عدالت میں ٹرائل کے دوران ملزمان کو بلایا جاتا ہے، حاضری ہوتی ہے، یہ بڑی تفتیش تھی جس کے لیے کام کیا گیا۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ، سوشل میڈیا اور  ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر گرفتاریاں کی گئیں، شواہد مکمل کرکےکیس فائل کے ساتھ لگا دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 14 مقدمات میں 1100 ملزمان کے چالان جمع کرائے جا چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 4  بار  شامل تفتیش کیا گیا اور جیل میں بھی ان سے تفتیش کی گئی، تمام شواہد مثل کا حصہ بن  چکے ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی مقدمات کی تفتیش میں گنہگار  قرار  پائے ہیں۔

مزید خبریں :