17 جنوری ، 2013
حیدر آباد…حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کے بعد کاروباری مراکز بند ہوگئے۔ حیدرآباد میں ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی،کل شہر میں کاروباری مراکز اورٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیاگیاہے۔حیدرآباد کے علاقے تلک چاڑی، گاڑی کھاتا، حیدر چوک، گل سینٹر، قاضی عبدالقیوم روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے بعد دکانیں اور بازار بند ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی جاں بحق ہوگئی۔ تلک چاڑی میں مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی۔نوابشاہ، ٹنڈوالہیار اور دیگر علاقوں میں بھی نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادیں۔