17 جنوری ، 2013
اسلام آباد…تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ اپنی منزل ومقصودتک پہنچ گیا ہے،حکومتی ٹیم کے درمیان کامیاب مذاکرات،معاہدے اور اس پر فریقین کی جانب سے دستخط کے بعد اپنے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے عوام اورلانگ مارچ کے شرکاء کیلئے فتح کادن ہے،مارچ میں شریک بہنوں اوربیٹیوں کے صبرواستقامت کی مثال کم ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک ایساملین مارچ نہیں دیکھا،اللہ نے آپ کوفتح عطاکی