پاکستان
17 جنوری ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں4گاڑیاں جلا دی گئیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں4گاڑیاں جلا دی گئیں

کراچی…کراچی میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام اوران کے تین محافظوں کے قتل کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں دکانیں بند کرادی گئیں۔مشتعل افراد نے4گاڑیوں کو آگ لگادی۔ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے ساتھ ہی نامعلوم افرادنے بولٹن مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں بند کرادیں۔ شہری بھی اپنے دفاتر سے جلدی نکل آئے جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔واقعے کے بعد شہرکے کئی علاقوں میں کشیدگی کے بعد مارکیٹیں اور بازار شام کے وقت ہی بند کرادیئے ،مشتعل افراد نے اورنگی ٹاوٴن میں ایک بس اور رکشا، کورنگی میں ایک گاڑی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک ٹرک کو آگ لگادی۔دوسری جانب آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے کو تمام نجی اسکول جبکہ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین عتیق میر نے تمام مارکیٹیں اورکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرارشاد بخاری نے کل شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیاہے۔

مزید خبریں :