پاکستان

اداروں کی نجکاری کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ، اپیلیٹ ٹربیونل قائم کیا جائے گا

نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا: ذرائع— فوٹو:فائل
نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

نگران وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز  (پی آئی اے) سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف عدالتوں میں کیسز دائر ہونے سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر کی ہائیکورٹس اوردیگرعدالتوں میں جاری مقدمات اپیلیٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :