17 جنوری ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21جنوری شام 4بجے طلب کر لیا ہے۔صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت اپنے اختیار کے تحت طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث اور قانون سازی کی جائے گی۔صدر نے سینیٹ کا اجلاس بھی 21 جنوری کو شام چار بجے طلب کیا ہے۔