پاکستان
17 جنوری ، 2013

طاہر القادری کے ایجنڈے کو پاکستانی عوام نے مسترد کردیا، رانا ثناء اللہ

طاہر القادری کے ایجنڈے کو پاکستانی عوام نے مسترد کردیا، رانا ثناء اللہ

لاہور … رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے ایجنڈے کو پاکستانی عوام نے مسترد کر دیا۔ لاہور سے جاری اعلامیے میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ طاہر القادری ملک پر رحم کھائیں، ان کا لانگ مارچ ناکام ہو چکا۔ خواتین اور بچوں کو انہوں نے اسلام آباد کے شدید سرد موسم کے رحم وکرم پر چھوڑ دیااور خود بلٹ پروف کنٹینرمیں بے نیاز بیٹھے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو چاہئے کہ وہ خواتین اور بچوں پر رحم کریں اور انہیں گھر جانے دیں۔

مزید خبریں :